عظیم الشان تعزیتی اجتماع جنڈ اٹک شہدائے مدافعین حرم
عظیم الشان تعزیتی اجتماع جنڈ اٹک شہدائے مدافعین حرم

شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مهدی المهندس اور انکے شہید ساتهیوں کے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان تعزیتی اجتماع

10 Feb 2020

(جنڈ/ اٹک) شیعہ علماء کونسل ضلع اٹک کے زیر اہتمام شہدائے اسلام شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مهدی المهندس اور انکے شہید ساتهیوں کے چہلم کی مناسبت سے جنڈ شہر، امام بارگاہ قصر عباس محلہ حسین آباد میں عظیم الشان تعزیتی اجتماع ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماوں نے خصوصی شرکت کی.

مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی راہنما علامہ شبیر حسن میثمی،ضلعی صدر جناب سید وقار حیدر نقوی،ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ عابد حسین شجاعی، خطیب آل محمد ص جناب علامہ ناصر عباس نجفی آف پدهراڑ اور دیگر مقامی علماء نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا.
علاقہ بهر کے مومنین نے بهرپور شرکت کی.واضح رہے کہ انجمن سپاہ عباس نے اس تعزیتی پروگرام کو منعقد کرانے میں بهر پور کردار ادا کیا ہے.تعزیتی اجتماع کے کنوینئر اور میزبان جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ضلع اٹک علامہ عابد حسین شجاعی تهے جنہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here