آٰیت اللہ شیخ محسن نجفی سے مرکزی صدر جے ایس او ذیشان شمسی کی ملاقات
آٰیت اللہ شیخ محسن نجفی سے مرکزی صدر جے ایس او ذیشان شمسی کی ملاقات

آیت اللہ شیخ محسن نجفی سے مرکزی صدر جے ایس او ذیشان شمسی کی ملاقات

 

جعفریہ پریس : مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے محسنِ ملت، حجت الاسلام والمسلمین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی صاحب سے ملاقات کی۔ انہوں نے تنظیم سے وابستہ کارکنان کے نام درج ذیل پیغام دیا۔
جے ایس او سے وابستہ طالبعلموں کو چاہیئے کہ
*اپنے شعبے میں مہارت حاصل کریں۔
*سیاسی فہم رکھیں مگر سیاست سے بالکل دور رہیں۔
*میرٹ پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
*حکومتی سطح پر تعلیم مہیا کرنے میں ناکامی اور پرائیویٹ سیکٹرز کے مہنگے ہونے کی وجہ سے غریب طلباء سے تعاون کریں۔
*عقائد کی یلغار میں نظریاتی و فکری مباحث کو فروغ دیں۔
*طلباء تنظیم کی اصل کامیابی یہ ہے کہ اس سے وابستہ افراد تعلیمی میدان میں ترقی کریں۔
*قومی مشکلات کا واحد حل تعلیمی میدان میں ترقی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here