• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں آیت اللہ سید ساجد علی نقوی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں آیت اللہ سید ساجد علی نقوی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں آیت اللہ سید ساجد علی نقوی

پاکستانی اور کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ سے امید قائم کئے ہوئے ہیں، یو این او کو بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کا تاثر ختم کرتے ہوئے پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرنا ہوگی ، تبھی دائمی امن قائم ہوگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان
 راولپنڈی /اسلام آباد17 فروری 2020ء(  جعفریہ پریس ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ محترم انتونیو گوتریس کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور انکا اپنے وطن میں خیر مقدم کرتے ہیں، سیکرٹری جنرل ایسے وقت پاکستان آئے ہیں جب ایک طرف افغان امن عمل شروع ہے تو دوسری جانب کشمیریوں پر حالیہ چندماہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں جبکہ بھارت کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ خطے کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے ، جبکہ سینچری آف ڈیل کے نام سے فلسطینیوں پر قبضہ منصوبہ مسلط کردیاگیاہے، ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی امن ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، امید ہے انتونیو گوتریس اپنا اثر رسوخ خطے کے امن کےلئے ویسے ہی استعمال کرینگے جیسا جراتمندانہ کردار انہوںنے مشرقی تیمو ر کا معاملہ حل کرانے میں ادا کیا ،اقوام متحدہ کو بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کاتاثر بھی ختم کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ جناب انتونیو گوتریس کی پاکستان آمد پراپنے خیرمقدمی پیغام میں کیا۔ قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان نے دنیا سمیت خطے کے امن کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیںخصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں بین الاقوامی سطح پر سراہاجانا چاہیے جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھی پاکستان کا نمایاں کردار ہے جسے خود اقوام متحدہ سراہتا ہے البتہ افسوس کے ساتھ پاکستان کے دشمنوں کے پراپیگنڈے کی وجہ سے آج بھی پاکستان مختلف پابندیوں کا شکار ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو انسانی حقوق ، شہری آزادیوں اور جمہوریت کےلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے البتہ پاکستان نے جو خدمات انجام دنیا کے امن کےلئے دی ہیں انہیں کسی صورت فراموش بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ان کا دورئہ ایسی صورتحال میں انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے گزشتہ سال اگست سے نہ صرف کشمیرکی خصوصی حیثیت کو تبدیل کردیا بلکہ وہاں آج بھی کرفیو اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں جبکہ شہریت بل کے ذریعے مسلم اور دیگر اقلیتوں کے ساتھزیادتی پر بھر پور احتجاج کی وجہ سے آج بھارتی شہری بھی ریاستی جبر کا شکار ہیں ،امید ہے سیکرٹری جنرل اسی طرح مسئلہ کشمیر پر اپنا جرات مندانہ موقف اختیار کرینگے جیسے مشرقی تیمور کا مسئلہ حل کرانے کےلئے بطور پرتگالی وزیراعظم انہوںنے ادا کیا تھا ، پاکستانی اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ سے بھرپور امید کے ساتھ خواہش مند ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے اقوام متحد ہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے ، انہوںنے کہاکہ حالیہ خطے کی صورتحال میں ایک طرف افغان عمل شروع ہے تو دوسری جانب امریکہ نے ڈیل آف سنچری کے نام پر مظلوم فلسطینیوں پر قبضہ منصوبہ مسلط کردیاہے ، شام ، عراق سمیت مشرق وسطیٰ میں بڑے خطرات سراٹھا رہے ہیں ، ایسے حالات میں اقوام متحدہ کی دنیا میں امن قائم کرنے کی ذمہ داری مزید بڑھ چکی ہے، اقوام متحدہ کو بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کا تاثر ختم کرتے ہوئے پسے ہوئے طبقات اور غیر ترقیاتی یافتہ ممالک کی موثر آواز بننا ہوگاتبھی دنیا میں دائمی امن قائم ہوسکے گا۔