اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل بر داشت ہو چکا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل بر داشت ہو چکا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

 

اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل بر داشت ہو چکا ، علامہ ساجد نقوی
 ملک میں بڑھتی ہوئی غربت‘ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل نے عوام کو مزید بدحال کر دیا ، قائد ملت جعفریہ
 آئی ایم ایف کو راضی کر لیا گیا ، قومی خزانہ بھر لیا گیا لیکن سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا
راولپنڈی / اسلام آباد16فروری 2020ء(  جعفریہ پریس  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت‘ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل نے عوام کو مزید بدحال کر دیا ہے ۔ مہنگائی نے روٹی کپڑا اور مکان کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے ، ملک میںسبزیوں، دالوں ، چاول ، آٹا و دیگراشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اقتصادی اصلاحات سے متعلق فیصلوں اور اعلانات ا ور اقدامات سے امیدیں بندھ گئی تھیں کہ عوام کو ریلیف ملے گالیکن ملک میں مہنگائی کے طوفان در طوفان اٹھنے اور بے روزگاری کے جھکڑ چلنے کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔آئی ایم ایف کو راضی کر لیا گیا ، قومی خزانہ بھر لیا گیا لیکن سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا جس سے عوام ذلیل خوار ہورہے ہیں ۔ قرضوں ، سود اور کرپشن کا اقتصادی نظام غلامی در غلامی اور ذلت در ذلت کا باعث ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا راج ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی امتحان بن گیا ہے ،اشیائے خوردنوش کی قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑنے لگے۔آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے نام پر پیکج کا اعلان تو کردیا گیا لیکن یہ پیکج 22کروڑ عوام کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرے سے زیادہ نہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے ،روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئیُ بے روزگاری پر قابو اور مہنگائی کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here