ریاست شہری حقوق کا تحفظ کرے عزادری امام حسین ؑ پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے علامہ ناظر عباس تقوی
ریاست شہری حقوق کا تحفظ کرے عزادری امام حسین ؑ پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے علامہ ناظر عباس تقوی

جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام برسی شہدائے سیہون شریف کے اجتماع سے روح رواں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کیا اور کہا کہ ہم قانون پسند لوگ ہیں عوامی لوگ ہیں ہم کسی غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کو جس سے شہری آزادیوں پر پابندی لگائی جائے قبول نہیں کریں گے ہم ملک میں امن و امان و ااتحاد امت مسلمہ کے بانی ہیں ہماری قیادت ملک میں امن کی ضامن ہے لال شہباز قلندر ؒ کی تعلیمات بھی امن و محبت ہے سندھ میں مجالس پر ایف آئی آرز  کا اندراج قانون کی خلاف ورزی ہے ہم اس قسم کی کوئی غیر آئینی حرکت قبول نہیں کریں گے ملک میں منہگائی بیروز گاری سے عوام تنگ ہیں ریاست مدینہ کا خواب دکھا کر ملک کی معشیت کو داؤ پر لگادیا گیا ہے  اجتماع میں ہزاروں افراد شریک تھے اجتماع میں شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here