امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو سازش کے تحت کمزور کررہاہے،آیت اللہ سیدساجد نقوی
امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو سازش کے تحت کمزور کررہاہے،آیت اللہ سیدساجد نقوی

امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو سازش کے تحت کمزور کررہاہے،آیت اللہ سیدساجد نقوی

ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی شیطانی حربے، ایک طرف گرے لسٹ کی تلوار تو دوسری جانب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی یلغار، پاکستان سمیت امہ کو شیطانی استعمار اور شیطانی مثلث سے خبردار رہنا ہوگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

 راولپنڈی /اسلام آباد 22 فروری 2020ء ( جعفریہ پریس  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں امریکی استعمار مسلم ریاستوں کو ایک سازش کے تحت کمزور کرتا چلا جارہاہے، ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی اس کے شیطانی حربے ہیں،ایک طرف فیٹف کی تلوار ،دوسری جانب آئی ایم ایف کی یلغار، ہر معاملے پر پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا،قرآن پاک کا فیصلہ ہے کہ ”بے شک شیطان اپنے (وسوسہ پذیر) دوستوں کو القا کرتے ہیں تاکہ وہ تمہارے ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہو جائیں “، ہمیں استعمار اور شیطانی مثلث (امریکہ، انڈیا اور اسرائیل) سے خبردار رہنا ہوگا، استعمارصرف شیطانی قوتوں اور منحوس مثلث کا دوست ہے اس سے کسی خیر کی توقع نہ کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس ، جون تک مہلت اور اس کی نئی ہدایات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سورة الانعام کی آیت 21کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک میں واضح ارشاد ہے کہ ”بے شک شیطان اپنے (وسوسہ پذیر) دوستوں کو القا کرتے ہیں تاکہ وہ تمہارے ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہو جائیں “ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی اس استعمار کے شیطانی حربے ہیں تاکہ ترقی کرنیوالے ممالک یاجو حربی لحاظ سے مضبوط ممالک ہیں انہیںکسی نہ کسی سازش کے ذریعے کھوکھلا یا کمزور کیا جائے ، پاکستان کے دہشتگردی کا پرچار کرنیوالے امریکہ کو کیوں بھارت او ر اسرئیل کی مکاری، عیاری ، ظلم اور ریاستی دہشت گردی نظر نہیں آتے، خود امریکی اداروں نے انڈیا اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا پردہ چاک کیاہے مگر چونکہ یہ دونوں ممالک منحوس مثلث میں شامل ہیں اس لئے انہیں مزید شہ دی جارہی ہے جبکہ ان قوتوں کے مخالف مسلم ریاستوں کےخلاف شکنجہ کسنے کےلئے حیلے بہانے تراشے جارہے ہیں ۔انہوںنے قرآن پاک کا مزید حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ جیسے استعمار سے انسانیت کو خبردا ر کرتے ہوئے قرآن پاک واضح رہنمائی کرتاہے کہ ”ایسی قوتیں قوموں کی عزت و آبرو روند دیتی ہیں، ان قوموں کو رسوا کردیا جاتاہے “۔پاکستان اور امہ کو اس استعماریت سے خبردار ہونا ہوگا، انہوں نے کہاکہ ہم ملکوں سے تعلقات کے بگاڑ نہیں استوار کے حامی ہیں البتہ ہم متوجہ کررہے ہیں کہ ان استعماری پالیسیوں سے حکمران خبردار رہیں اور اپنے اور امہ کے مفاد کو مقدم رکھیں ،افسوس کچھ عرصہ پہلے اسی امریکہ کے حوالے سے خوش فہمیاں اور توقعات وابستہ کی گئیں اور آرزوئیں استوار کرنے کی کوشش کی گئی مگر استعمار صرف اپنے شیطانی اور منحوس مثلث کا ہی دوست ہے اس سے کسی خیر کی توقع نہ کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here