روہڑی: ریل و مسافر بس حادثے پر افسوس ہے ریلوے انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے
روہڑی: ریل و مسافر بس حادثے پر افسوس ہے ریلوے انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے

روہڑی: ریل و مسافر بس حادثے پر افسوس ہے ریلوے انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے بیان میں کہا کہ روہڑی میں پیش آنے والا حادثہ انہتائی افسوسناک ہے اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ عرصے میں متواتر حادثات میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں مگر کوئی خاظر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ریلوے انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے 

سکھر: روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں مسافر بس آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی اور حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

کوچ ڈرائیور نے ٹریفک جام کے باعث گاڑی کو ریل ٹریک سے گزارنا چاہ رہا تھا کہ گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مسافر بس اور ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here