دنیا کے عدل نوازوں اور امن پسندوں کی خدمت میں نبی خدا عیسی ابن مریم ؑ کی ولادت پر مبارک باد
دنیا کے عدل نوازوں اور امن پسندوں کی خدمت میں نبی خدا عیسی ابن مریم ؑ کی ولادت پر مبارک باد

کرونا وائرس کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر تشویش ہے سید ذیشان شمسی

“کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر، امتحانات کے نزدیک مسلسل تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کے تعلیمی نقصان پر تشویش ہے، اِس کا مداوا ہونا چاہیئے۔ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔”
سید ذیشان حیدر شمسی مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

04 مارچ 2020ء(جعفریہ پریس) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی تعلیم صدر سید ذیشان حیدر شمسی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر، امتحانات کے نزدیک مسلسل تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کے تعلیمی نقصان پر تشویش ہے، اِس کا مداوا ہونا چاہیئے تاکہ طلباء کی سال بھر کی محنت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے پورا سال غریب والدین اپنا پیٹ کاٹ کر اپنی اولاد کو تعلیم دلواتے ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے مسلسل معطل ہونے سے طلباء کا بہت سا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ 

مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی نے کراچی کے کچھ کالجز میں کالج انتظامیہ کی طرف سے گھر بیٹھے طلباء کے لیے آن لائن لیکچرز دینے کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا یہ عمل قابل تحسین ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا چاہیئے اور اسے مزید موثر بنانا چاہیئے تاکہ طالبعلم اور ان کے والدین کسی بھی قسم کی پریشانی اور نقصان سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ خدائے بزرگ و برتر پاکستان سمیت تمام ممالک کو کرونا وائرس کی آفت سے محفوظ رکھے اور وطن عزیز سمیت تمام ممالک کے متاثرین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here