نئی دہلی اور کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، علامہ عارف واحدی
نئی دہلی اور کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، علامہ عارف واحدی

نئی دہلی اور کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، علامہ عارف واحدی
علماءکرام و آئمہ جمعہ خطبوں میںنئی دہلی اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم اور کرونا وائرس کے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں ،مرکزی سیکرٹری جنرل
تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں 2500سے زائد زائرین کو بنیادی سہولیات اور خوراک کی دستیابی کو یقنی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔
راولپنڈی /اسلام آباد 5مارچ 2020ء( جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھارتی دارلحکومت نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبر دار تنظیمیں بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور پرُ تشدد واقعات کی روک تھا م کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہناتھا کہ بھارتی حکام مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیاں رکوائیں جہاں مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، جلاﺅ گھیراﺅاور تشدد کا بازار گرم ہے ، مساجد شہید کی جارہی ہیںلیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت ایسا ملک بن چکا ہے جہاں پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور مشتعل ہجوم بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو سریوں اور ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔انہوںنے امن بحالی کا تقاضا کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے سے گریز کیا جائے اور مقدس مقامات کی حفاظت کویقینی بنایا جائے۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویس میں مبتلا کر دیا ہے ،ملک میں کرونا وائرس سے روک تھام کیلئے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں اور صحت سے متعلقہ و معاون ادارے اور ذمہ داران احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں ہم اسکی قدر دانی کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تفتان بارڈر پر پاکستان ہاوس قرنطینہ میں 2500سے زائد زائرین کو بنیادی سہولیات اور خوراک کی بروقت دستیابی کو مزید بہتر کیا جائے اورمسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچائی جائیں ۔ آخر میںعلامہ عارف حسین واحدی نے کہا شیعہ علماءکونسل پاکستان کی ہدایت پر ملک بھرکے علماءکرام و آئمہ جمعہ خطبوں میںنئی دہلی اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم اور کرونا وائرس کے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریںتاکہ عوام میں کرونا وائرس سے احتیاطی دابیر اختیار کرسکیں اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم ستم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں نیز بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قر داد یں بھی پاس کی جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here