روندو  : حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

روندو  : حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس : قائد ملت جعفریہ پاکستان سربراہ اسلامی تحریک پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ روندو حادثے پر افسوس ہے جاں بحق قیمتی جانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں مقامی و صوبائی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بہتر سفری اقدامات کرے 

زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

گلگت: روندوکے قریب کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here