چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو نہج البلاغہ کا تحفہ پیش

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے دوران علامہ عارف حسین واحدی نے ادارہ افکار اسلامی کی طرف سے شائع شدہ نہج البلاغہ کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب،تمام اراکین،سیکریٹری کونسل اور ڈی جی ریسرچ کو پیش کیا -علامہ عارف واحدی نے کونسل میں گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سابق فاضل رکن اسلامی نظریاتی کونسل محقق دوران جناب علامہ مفتی جعفر حسین رح نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خطبات،مکتوبات اور کلمات قصار پر مبنی نہج البلاغہ کا بہت خوبصورت ترجمہ اور تشریح کی تھی جس کو ادارہ افکار اسلامی نے دیدہ زیب ٹائٹل،آفسٹ کاغذ کے ساتھ اور خوبصورت انداز میں شائع کیا ھے آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رھے ھیں امید ھے بھرپور استفادہ ھو گا ۔چیئرمین صاحب اور اراکین نے اس ھدیہ کو نایاب کہتے ھوئےخوشحالی کا اظہار کیا اورشکریہ ادا کیا-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here