• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

ایڈیٹر انچیف جنگ میر شکیل الرحمن کو انصاف مہیا کیا جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان

ایڈیٹر انچیف جنگ میر شکیل الرحمن کو انصاف مہیا کیا جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

ایڈیٹر انچیف جنگ میر شکیل الرحمن کو انصاف مہیا کیا جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

اس اقدام سے اخباری صنعت میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ایک خوف کی فضا قائم ہے جسے دور کرنا انتہائی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ
شعبہ صحافت کو دبانے سے ملک کو نقصان ہوگااور دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں صحافتی ادارے آزادی نہیں جس سے ملک کی بدنامی ہوگی۔
راولپنڈی /اسلام آباد 13مارچ 2020ء( جعفریہ پریس   )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کی جانب سے پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں انکوائری مکمل ہونے سے قبل گرفتار ی کو زیادتی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن کو انصاف مہیا کیا جائے۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری غیر معمولی ہے،س عمل میں شفافیت کا فقدان نظر آتا ہے اور یہ میڈیا مخالف پالیسی کا مظہرہے۔ انہوں نے کہا اس اقدام سے اخباری صنعت میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ایک خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے جسے دور کرنا انتہائی ضروری ہے۔شعبہ صحافت کو دبانے سے ملک کو نقصان ہوگااور دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں صحافتی آزادی نہیں ہے جس سے ملک کی بدنامی ہوگی۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ آئینی حدود میں رہ کر کام کر نا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے ۔ قانون کا احترام سب پر لازم ہے ، میر شکیل الرحمن کو رہارکرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔