• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

مارچ ۲۳ یوم تجدید عہد کے طور پر منائیں قائد ملت جعفریہ پاکستان 

مارچ ۲۳ یوم تجدید عہد کے طور پر منائیں قائد ملت جعفریہ پاکستان 

مارچ ۲۳ یوم تجدید عہد کے طور پر منائیں قائد ملت جعفریہ پاکستان 

ملکر عہد کریں، قوم کو کرونا وائرس سے نجات دلائیں گے،قائد ملت جعفریہ

راولپنڈی/ اسلام آباد 22مارچ 2020 ء(  جعفریہ پریس   ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے وہاں جمہوریت ‘ قانون پر عمل داری اورانصاف جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ پاکستان کو لاحق تمام داخلی و خارجی خطرات اور امراض کا علاج یہی ہے کہ سب سے پہلے عوام بیدار‘ متحد اور منظم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ23مارچ ایسے دن آرہا ہے جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وطن عزیز شدید مشکلات سے دو چار ہے، قوم پریشان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح قوم نے متحد ہو کر آزادی حاصل کی اسی طرح ہم سب کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس موذی وبا کا مقابلہ کر کے اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ تاکہ یہ دن یوم نجات کے طور پر یاد رکھا جائے۔
آخر میں انہوں نے قوم سے اپیل کی آئیے تجدید عہد کریں، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ہر قسم کے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کرتمام تر توجہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں صرف کریںاور کورونا وائرس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ملک اس موذی وبا سے نجات حاصل کرسکے۔