کورونا انتہائی مہلک وبائی ہے، عوام احتیاط کرتے ہوئے تمام اجتماعات سے گریز کریں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
کورونا انتہائی مہلک وبائی ہے، عوام احتیاط کرتے ہوئے تمام اجتماعات سے گریز کریں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان

کورونا انتہائی مہلک وبائی، عوام احتیاط کرتے ہوئے تمام اجتماعات سے گریز کریں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
کورونا کے کئی اسباب ، حکومتی ذمہ دار اور سیاسی شخصیات الفاظ کے چناﺅ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، علامہ عارف واحدی
 
اسلام آباد 25مارچ 2020ء( جعفریہ پریس   )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کورونا وائرس انتہائی مہلک وبا، عوام انتہائی احتیاط کریں، اجتماعات سے پرہیز کیا جائے، جب وباءپھیلنے کا خدشہ ہو تو احتیاط لازماً ہے، اسلام نے ہر چیز سے بڑھ کر انسانی حقوق کا درس دیاہے، بشریت کا تقاضا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، مجتہدین کرام کے فتاویٰ سمیت حکومتی احتیاطی تدابیر انتہائی اہم، سیاسی و حکومتی شخصیات بھی اس وباءکو کسی تعصب کا شکار نہ ہونے دیں، ذمہ دارانہ الفاظ استعمال کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ کہہ چکے کہ وباءپھیلنے کے کئی اسباب ہیں، فقط ایک بات دہرا کر تعصب کی ہوا دینے کے عمل سے گریز کیا جائے،ہم پہلے کی طرح مکمل تعاون کےلئے تیار، اس چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرینگے اور سرخرو ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے کورونا وائرس کی صورتحال، مختلف حکومتی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں اور حکومتی و ذمہ دار شخصیات کے بیانا ت پر اپنے رد عمل میں کیا۔ علامہ عار ف حسین واحدی نے کہاکہ کورونا وائرس جس نے تقریباً پوری دنیا کے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، ایسے حالات میں پاکستانی قوم کو بھی اس سنگینی کا احساس کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھروں میں رہنا ہوگا، عوام انتہائی احتیاط کے ساتھ اجتماعات میں جانے سے پرہیز کریں، انہوں نے کہاکہ مجتہدین کرام کے فتاویٰ سمیت حکومت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر انتہائی اہم ہیں جن پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے، اسلام نے ہر چیز سے بڑھ کر انسانی حقوق کا درس دیاہے، موجودہ صورتحال میں بشریت کا تقاضا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور اجتماعات سے پرہیز،گھروں میں نماز ، روزہ، استغفار اور دعا و مناجات کی جائیں ، وباءسے متاثرہ افراد کےلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے، خاندان، اہل علاقہ اور اہل وطن کےلئے کسی خطرے کا باعث بننے کی بجائے ازخود قرنطینہ اختیار کریں جبکہ اس حوالے سے مختلف ہیلپ لائنز پہلے ہی اعلان کی جاچکی ہیں، مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر غریب افراد کی امدادکریںخصوصاً دیہاڑی دار اور مزدوروں کی امداد کیلئے آگے بڑھا جائے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ کچھ سیاسی رہنماﺅں اور حکومتی عہدیداروں کی طرف سے کورونا وباءپر ایسے الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں جو تعصب کو ہوا دینے کے زمرے میں آتے ہیں ایسے تمام افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے الفاظ میں ذمہ دارانہ الفاظ کا چناﺅ کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اس وباءکے پھیلنے کے کئی اسباب کا تذکرہ کرچکے، فقط ایک بات کو بار بار دہرا کر تعصب کو ہوا دینے سے گریز کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here