رہبر انقلاب اسلامی و قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر قم کے طلاب میں نقدی رقوم تقسیم

قم ایران
رہبر معظم انقلاب کے ارشادات اور قاٸد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ھدایات پرماہ مبارک رمضان ریلیف کے تحت(اقامہ ہولڈر ) طلاب کی 80 فیملیز میں نقدی رقوم تقسیم

المصطفی انٹر نیشنل یونیورسٹی میں پاکستانی طلاب کے نماٸندہ لیاقت علی سیال نے مٶمنین کے تعاون سے رقوم تقسیم کیں

قم المقدسہ (نماٸندہ جعفریہ پریس) رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ کے ارشادات اور قاٸد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی ھدایات پر قم المقدسہ میں رمضان المبارک ریلیف کے تحت (اقامہ ہولڈر) طلاب کی 80 فیملیز میں نقدی رقوم تقسیم کی گٸیں

نماٸندہ طلاب پاکستان لیاقت علی سیال نے مختلف مٶمنین بالخصوص جناب حیدر ملک صاحب کے تعاون سے نقدی رقوم تقسیم کیں

علماء کرام و طلاب محترم نے رہبرمعظم اور قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوٸے ان کی صحت و سلامتی کیلٸے دعا فرماٸی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here