کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس
کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس

کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس قائد ملت جعفریہ پاکستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ س ے تعزیت کی ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے

کراچی: ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here