شام کے وزیر اعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

شام کے صدر نے اس ملک کے وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے شامی وزیر اعظم عماد خمیس  کو ان کےعہدے سے برطرف کرکے آبی وسائل کے وزیر حسین عرنوس کو شام کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

 شام کی کرنسی کی مسلسل گراوٹ وزیر اعظم کی تبدیلی کا باعث بنی اس لئے کہ عوامی اور حکومتی حلقوں میں ان پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی تھی

چند ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں شامی لیرا کی قیمت 3 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔

 سبکدوش وزیر اعظم عماد خمیس جولائی 2016 سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here