علامہ ساجد علی نقوی مدبر ،حکیم ، دانا اور انتہاٸی سنجیدہ رہنما ہیں . حضرت آیت اللہ ھادوی تھرانی
علامہ ساجد علی نقوی مدبر ،حکیم ، دانا اور انتہاٸی سنجیدہ رہنما ہیں . حضرت آیت اللہ ھادوی تھرانی

علامہ ساجد علی نقوی مدبر ،حکیم ، دانا اور انتہاٸی سنجیدہ رہنما ہیں .
حضرت آیت اللہ ھادوی تھرانی

عالمی اھلبیت اسمبلی کی سپریم کونسل کے معزز رکن ،حوزہ علمیہ قم کے مایہ نازاستاد حضرت آیت اللہ شیخ مھدی ہادوی تھرانی کی والدہ گرامی کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان اور عالمی اھلبیت اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حضرت آیت اللہ ھادوی تھرانی کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ـ
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے اراکین نے وفد کی صورت میں قائد ملت جعفریہ کا تعزیتی پیغام پہنچایا ـ
دفتر قائد قم کے وفد میں شامل حجۃ الاسلام والمسلمین محمد شریف لغاری، حجۃ الاسلام والمسلمین مختارحسین رحیمی، حجۃ الاسلام والمسلمین بشیر احمد استوری اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید تجمل حسین نقوی نے فاتحہ خوانی کی اور تشیع پاکستان و طلاب قم کی طرف سے تعزیت پیش کی اور قائد ملت جعفریہ کا تعزیت نامہ پیش کیا ـ
وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ ھادوی تھرانی نے کہا کہ پاکستان کے پیچیدہ و دشوار حالات میں علامہ ساجد علی نقوی کی امت مسلمہ اور ملت تشیع پاکستان کی حقیقی رہنمائی ان کی حکمت و دانائی کی دلیل ہے ـ
عالمی اھلبیت اسمبلی کی شورای عالی کے رکن نے مزید کہا کہ حضرت آیت اللہ علامہ سید علی نقوی مدیر، مدبر، حکیم و دانا اور نہایت سنجیدہ انسان ہیں ـ
استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ پاکستان کے پر آشوب دور میں انکے صبر و حوصلہ نے مسائل کو سلجھانے میں بڑی مدد کی، مسائل ہمیشہ صبر و حوصلے سے حل ہوا کرتے ہیں، شور و شرابے اور جذبات سے نہیں ـ
اگر یہ صبر و حوصلے کے بجائے مقابل مثل اور جذبات سے کام لیتے تو تشیع کو بہت بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور پاکستان خانہ جنگی کا شکار ہو جاتا، مگر انہوں نے صبر و دانائی سے کام لیا جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی منجھے ہوئے سیاستدان اور دانا رہنما ہیں، خدا وند متعال ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے، ہمارے سلام ان تک پہنچائیں ـ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here