دفتر قائد ملت جعفریہ قم

*دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم شعبہ خدمت زائرین کی طرف سے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے پر مسرت موقع پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام*

*23 جون 2020 بروز منگل* کو *دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم* میں ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دعائے توسل سے ہوا. جس کی سعادت مولانا *قاری تجمل حسین* صاحب نے حاصل کی. ان کے بعد خوابگاہ مفتی جعفر کے نوجوان طالب علم *محمد جواد* نے بہت احسن انداز میں حضرت فاطمہ معصومہ ع کی شان میں منقبت پڑھی.
تمام شرکاء نے ہاتھوں میں پھول اٹھائے گونجتے شعار کے ساتھ حرم کی طرف روانہ ہوئے. معاون اول شعبہ خدمت زائرین مولانا *فیصل رضا عسکری* نے *حرم کے مسئولین* سے ہماھنگی کی اور *حرم کے خادمین* نے عظیم الشان ریلی کا استقبال کیا. صحن امام ھادی ، سیدہ کی ضریح کے سامنے خادم حرم حضرت *فاطمہ معصومہ* س *سید ناصر عباس نقوی انقلابی* نے تمام علماء و طلاب کا شکریہ ادا کیا اور امام زمان عج سے توسل کرتے ہوئے کہا کہ اے امام عج جلد ظہور فرمائیں تاکہ حضرت فاطمہ معصومہ س کے حرم طرح خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزھراء س کا گنبد بنے جہاں ان کی ولادت منائی جا سکے.اس کے بعد شعراء کرام بالخصوص شاعر اہلبیت *عباس ثاقب* نے نذرانہ عقیدت پیش کیا.
نماز مغربین کے بعد صحن مسجد اعظم میں جشن کا احتمام کیا گیا جس میں پاک و ہند کے معروف شعراء کرام نے اپنے مخصوص انداز میں مدحت اہلبیت ع کی.
دعائیہ کلمات مدیر *دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم* حجت الاسلام والمسلمین *محمد شریف لغاری* صاحب نے ادا کیے. دعائے امام زمان عج سے پروگرام اختتام ہوا.
بابا حیات کی طرف سے زردہ کا خصوصی احتمام تھا.

*دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم شعبہ خدمت زائرین*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here