پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی ، علامہ عارف واحدی

پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی ، علامہ عارف واحدی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ اورصنعتی شعبے کو بہت نقصان ہوگا، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
قیمتوں میں اضافے سے ہر طبقے کیلئے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اور قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے۔
راولپنڈ ی /اسلام آباد28جون 2020ء(جعفریہ پریس ) شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی ، صنعت و تجارت اور عوام کی تمام سرگرمیاں پٹرولیم مصنوعات سے براہِ راست وابستہ ہیں اس لیے یہ اضافہ تمام سرگرمیوں کو متاثر کرے گا۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا اور تھرمل پاور جنریشن کی لاگت بھی بڑھ جائے گی جس سے صنعتی شعبے کو بہت نقصان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف اشیاءکی نقل و حمل مہنگی ہوجائے گی بلکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے جس سے عام لوگ بہت بُری طرح متاثر ہونگے، انہوںنے کہا کہ غریب اور دیہاڑی دار جو کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہے اس کا جینا دوبھر ہو جائےگاحکومت پٹرول میں اضافہ واپس لے۔علامہ عارف واحدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً25روپے فی لیٹر تک اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ہر طبقے کیلئے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اور قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اس کی مسلسل قلت تھی جس کا فائدہ عوام کو نہیں ہوا جبکہ اضافے کے بعد ہر پیٹرول پمپ پر اس کی دستیابی ہو رہی ہے جس سے حکومتی پالیسی پٹرول مافیاکی لئے سود مند ہ اور عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئیں ہیں ، آخر میں انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور ایسی پالیساں مرتب کرے جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here