ملک میں دہشتگردی کی روک تھام کےلئے مزید اقدامات کئے جائیں قائد ملت جعفریہ پاکستا

ملک میں دہشتگردی کی روک تھام کےلئے مزید اقدامات کئے جائیں ، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک موقع اور مل گیا کہ وہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجہ میں جکڑیں، قائد ملت جعفریہ
روالپنڈی /سلام آباد 29جون 2020ء( جعفریہ پریس  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی روک تھام کےلئے مزید اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چار حملہ آوروں کو مار گرایا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک موقع اور مل گیا کہ وہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجہ میں جکڑیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ملک میں تکفیری ، فرقہ پرست اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے تاکہ ملک امن کا گہوارا بن سکے ۔آخر میںعلامہ ساجد نقوی نے شہداکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here