گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کی کنٹرول لائن اور گلگت بلتستان میں اضافی دستوں کی تعیناتی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کوبے بنیادقرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے کہاکہ چین کی طرف سے سکردو ائربیس کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں بھی من گھڑت ،بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔انہوں نے پاکستان میں چینی دستوں کی موجودگی سےمتعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی بھی تردید کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here