پارا چنارا میں خونی جھڑپیں اتحاد بین المسلمین کی فضا سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ علامہ عارف واحدی
پارا چنارا میں خونی جھڑپیں اتحاد بین المسلمین کی فضا سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ علامہ عارف واحدی

پارا چنارا میں خونی جھڑپیں اتحاد بین المسلمین کی فضا سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ علامہ عارف واحدی
قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر مسئلے کے حل کی بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل
حکومت فوری نوٹس لے کر پارا چنار میں عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ علامہ عارف حسین واحدی
راولپنڈی 7 جولائی 2020 ( جعفریہ پریس پاکستان  ) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پارا چنار میں ہونے والی قبائلی جھڑپوں کو امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے ان واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خونی جھڑپوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے واضح کیا کہ اس قبائلی تنازعہ کے باعث اتحاد بین المسلمین کی قائم فضا کو مقدور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ امن و امان کے قیام کیلئے بھی کیے جانے والے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق اگر مقامی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے اور صورتحال اتنی گھمبیر نہ ہوتی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اس معاملے کو حل کر کے پارا چنار میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پارا چنار کے مسلے کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں کی جا رہی ہیں اور امید ہے حکومت اس معاملے پر فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد محترم نے حالیہ جھڑپوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی فرمائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here