• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

زبان زندہ قوموں کی پہچان اورتہذیب وثقافت کی نمائندہ ہوتی ہے ، قائد ملت علامہ ساجد نقوی

زبان زندہ قوموں کی پہچان اورتہذیب وثقافت کی نمائندہ ہوتی ہے ، قائد ملت علامہ ساجد نقوی

زبان زندہ قوموں کی پہچان اورتہذیب وثقافت کی نمائندہ ہوتی ہے ، قائد ملت علامہ ساجد نقوی

ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک فضائیہ اور بحریہ کا کردار ناقابل فراموش ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
شرح خواندگی میں اضافے کیلئے دور رس تعلیمی اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔
 اسلام آباد/راولپنڈی 08 ستمبر 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کو5 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک اردو زبان بطور دفتری و سرکاری زبان کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، تین عشرے گزرنے کے باجودکیاامرمانع ہے کہ ہم اپنی قومی زبان کوعملا نافذ نہیں کرسکے، زبان نہ صرف پہچان بلکہ تہذیب وثقافت کی نمائندہ ،باہمی اتحاد کی ضامن اور رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتی ہے، زبان سے قوم وملت میں حب الوطنی پروان چڑھتی ہے اورخود مختار قومیں کبھی اپنی زبان پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔اگرکسی زبان کی کارکردگی کم ہوجائے تواس سے منسلک تہذیب وثقافت کے نفاذاورپھیلاﺅمیں رکاوٹ پیداہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کیاجائے۔
عالمی یوم خواندگی کے موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ واحدمسلم اکثریتی ملک ہے جوایٹمی طاقت ہونے کے باوجودشرح خواندگی کے حوالے سے غیرمتاثرکن ہے۔پاکستان کے مقابلے میں عشروں بعدآزادہونے والے ممالک میں خواندگی کی شرح پاکستان سے کہیں بہترہے۔جب ہمارے قانون وآئین میں ہے کہ ہربچہ سکول جائے توپھرکروڑوں بچے تعلیم سے کیوں محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک اس مسئلہ کوہنگامی بنیادوں پرحل نہیں کیاجائے گااس وقت تک پاکستان صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکے گابلکہ ہمیں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کے ساتھ شامل ہونے کیلئے تعلیم سب کے لئے کے اصول پر کمربستہ ہونا پڑیگا اور خود انحصاری کی جانب بڑھنے کےلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 7ستمبر یوم فضائیہ اور 8ستمبر یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے ہیروزکی جرات و بہادری اور قومی دفاع میں ان کے بے مثال کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بحریہ اورفضائیہ نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔پاکستان کے مضبوط دفاع اورناقابل تسخیرسلامتی میں ان کاکردارکلیدی حیثیت کاحامل ہے۔