آرٹیکل 370کا خاتمہ بھارت کا بد نیتی پر مبنی گھناﺅنا اقدام ہے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

آرٹیکل 370کا خاتمہ بھارت کا بد نیتی پر مبنی گھناﺅنا اقدام ہے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
 آرٹیکل 370 کے خاتمہ سے کشمیرکی حیثیت ختم کرنے اور دفعہ 35Aکو ختم کرنے سے کشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا مذموم عمل انجام دیا گیا ، قائد ملت جعفریہ

 بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔

راولپنڈی /اسلام آباد 27ستمبر 2020ء(جعفریہ پریس پاکستان   )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے تبصرہ میں کہا کہ گذشتہ سال کی طرح وزیراعظم کاخطاب جامع تھا لیکن مسئلہ کشمیر پر عملی اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ آرٹیکل 370کا خاتمہ بھارت کا بد نیتی پر مبنی گھناﺅنااقدام ہے اور آرٹیکل 35اے کے ذریعے غیر کشمیریوں کو شہریت دینے کے عمل سے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کا مذموم عمل انجام دیاگیا۔ علامہ ساجد نقوی نے باور کرایا کہ اس کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ پاکستانی ریاست کے سربراہ تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی ، علماءکرام،وکلاء، دانشوروں ، صحافیوں ، تاجروں اور دیگر سرکر دہ افراد سے مشاورت اور سیکورٹی کے حوالہ سے مکمل جائزہ لیکرمناسب اور مضبوط لائحہ عمل بنائیں جس پر سختی سے عمل کرایا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔ بھارتی حکومت کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔انہوںنے کہاکہ غیور کشمیریوںنے اپنی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دیں سلسلہ تاحال جاری ہے جو ناقابل فراموش اور قابل لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنی ہوگی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ان کا جائز حق دیناہوگااآخرمیں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔اس کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط کرناہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here