سندھ بھر میں عزاداروں پر سے ٰٖFIR ختم کی جائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ

سندھ بھر میں عزاداروں پر سے ٰٖFIR ختم کی جائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ
جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے گزشتہ دن کراچی میں علماء کرام و دیگر ملی تنظیوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں اربعین کے موقع پر عزاداروں پر سے ایف آئی آرز ختم کی جائیں حکومت سندھ کو ۴۸ گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ شہر کے مختلف تھانوں میں درج ایف آئی آر کو اڑتالیس گھنٹوں میں واپس لے ورنہ ہم پورا سندھ جام کردیں گے اور ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے ہم ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم نے اس ہی ایم اے جناح روڈ پر تاریخی دھرنے دیے ہیں اور ہم ایسا پھر کرسکتے ہیں مگر نہ عزاداری کسی صورت رکے گی اور نہ ہی مجالس و جلوس کا سلسلہ، عزاداری امام حسین ع عبادت ہے اور اس عبادت کو انجام دینے والوں پر ایف آئی آر کاٹنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پوری قوم اور علماء مجاہد علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ ہے آئندہ لائحہ عمل کے لئے پوری قوم تیار ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here