سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے غلطی درست کرلی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کوشش سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے غلطی درست کرلی شیعہ علماء کونسل پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے رہنمائوں کی کاوشوں اور مسلسل رابطوں سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے چھٹی جماعت کے اسلامیات کی کتاب میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی شھادت کے حوالے سے کی گئی غلطی کو درست کروالیا گیا ہے 3 فروری 2020 کو شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان جامشورو کے اعلی سطحی وفد کی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین آغا سہیل احمد سے ملاقات چھٹی جماعت کے نصاب میں حضرت علیؑ کی شہادت کے حوالے سے غلطی کی درستگی کی طرف توجہ دلائی گئی اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر احتجاج بھی کیا گیا وفد کو یقیین دہانی کرائی گئی کہ اس حوالے سے تصحیح کا نوٹفکیشن فوری جاری کردیا جائے گا وفد میں شیعہ علماء کونسل حیدر آباد ڈویژن کے صدر مولانا علی محمد شاکر ضلع جامشورو کے صدر مولانا علی بخش حسینی،ڈاکٹر برکت علی لغاری،سید امتیاز علی شاہ،سید ملازم حسین شاہ،جعفریہ یوتھ جامشورو کے محسن علی کھوکر شامل تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here