لاہور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس شیعہ سنی علماء شریک

لاھور:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی سربراھی میں منصورہ لاھور میں منعقد ھوا۔شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت فرمائی اور خطاب کیا-انہوں نے اپنے خطاب میں موجودہ عالمی اور ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ ھمیں انتہائی ھوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ھو گا عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ھیں ان حالات میں جو لوگ ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کی فضا قائم کر رھے ھیں توھین اور تکفیر کر رھے ھیں وہ اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی بڑی خیانت کر رھے ھیں پاکستان کے استحکام کو سب سے بڑا نقصان فرقہ واریت دے سکتی ھے اس دور میں بین المسالک ھمآھنگی کے لئے کام کرنا جہاں اسلام کی خدمت ھے وھاں وطن عزیز پاکستان کے استحکام کے لئے اشد ضروری ھے ملی یکجہتی کونسل کو چاھئے کہ اھلبیت اطہار ع اور صحابہ کرام کی توھین کرنے والے شرپسند عناصر کے مقابلے میں ایک ھو کر کھڑے ھو جائیں پاکستان کے دشمنوں کے سازشوں کو پاؤں تلے روند کر اور ان کی ناپاک آرزو کو خاک میں ملا کر ھاتھوں میں ھاتھ دے کر آپس میں لڑنے کی بجائے امت واحدہ کےقرآنی تصور کو اپنے اتحاد کے ساتھ عملی طور پر اجاگر کریں
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسی طرح پاکستان کے سرزمین پر ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دینا اور اھلبیت اطہار ع کے قاتل یزید ملعون کو زندہ باد کہنا پاکستان کے بنیادی مقصد سے انحراف ھے حکومت اور ریاست اس کا فوری نوٹس لے۔
اجلاس کے آخر میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے،فرقہ واریت کے خاتمے،عرب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور کشمیر و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک اھم اعلامیہ جاری ھوا جس میں حضور اکرم ص کی بیٹی صدیقہ طاھرہ حضرت فاطمۃ الزھرا علیھا السلام کی توھین کرنے اور صحابہ کرام کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کی گئی-
آج کے اجلاس میں نئے صدر کے لئے انتخابات ھونے تھے مگر ملک میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر متفقہ فیصلے کے تحت موجودہ صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور انکی کابینہ کی مدت مزید ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here