ڈاکٹرکلب صادق ،اتحادبین المسلمین کے داعی تھے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
ڈاکٹرکلب صادق ،اتحادبین المسلمین کے داعی تھے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

ڈاکٹرکلب صادق ،اتحادبین المسلمین کے داعی تھے،علامہ ساجد نقوی
انہوں نے تعلیمی، طبی اوررفاہی ادارے قائم کئے۔ان کی وفات ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی خسارہ ہے
راولپنڈی/اسلام آباد26نومبر2020ئ( جعفریہ پریس پاکستان) قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی نے معروف عالم دین و سکالر،آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پرگہرے دکھ وافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علامہ کلب صادق اتحادبین المسلمین کے داعی تھے۔انہوں نے شیعہ سنی خلیج کوکم کرنے اوردوریاں مٹانے میں اہم کرداراداکیااور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہمیشہ جدوجہدکرتے رہے۔ان کی وفات ملت اسلامیہ برصغیر بالخصوص ملت اسلامیہ ہند کیلئے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔علمی گھرانے کے چشم وچراغ ہونے کے ناطے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے کیلئے برابرکوشاں رہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی، طبی اوررفاہی ادارے قائم کئے۔ لکھنوکاایرامیڈیکل کالج انہی کی یادگارہے۔انہوںنے توحیدالمسلمین ٹرسٹ قائم کرکے بے شمار غریب گھرانوں کی مدداورمستحق نوجوانوں کے تعلیمی مصارف برداشت کئے۔علامہ ساجدنقوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کوقبول فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلی علییّن میں مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل اورملت اسلامیہ کواُن کانعم البدل عطافرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here