شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ جاری ہوشیار باش

”ہوشیار باش“

محرم الحرام /صفر المظفر2020ء سے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے عزا اور چہلم واک میں بے جا پابندیوں، مداخلت،رکاوٹیں ڈالنے،توہین و تذلیل کرنے، خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے،فورتھ شیڈول میں ڈالنے اوربلاجواز،جھوٹی،بوگس،جعلی ومضحکہ خیزباتوں کی بناپر ایف آئی آرز کے اندارج جیسے اقدامات کیے گئے۔
اور اب
10فروری2021ء کوموصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں عزاداروں کی ایک کثیر تعداد اور
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کو جنوری/فروری2021ء میں فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا،اکاؤنٹس منجمد کیے گئے اور پاسپورٹس تھانے میں جمع کروانے کے آرڈر ز جاری کیے گئے۔
تازہ ترین خبر
11فروری2021ء کووفاقی حکومت اور ایک مذہبی تنظیم کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین معاہدہ کے مطابق:
”مذکورہ مذہبی تنظیم کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے“۔
تبصرے کی ضرورت نہیں!
ببیں تفاوتِ رہ از کجاست تا بکجا ؟؟؟
شیعہ علماء کونسل پاکستان
12فروری2021ء