تحفظ عزا لانگ مارچ کل سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ ہونگے
تحفظ عزا لانگ مارچ کل سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ ہونگے
جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کل سکھر سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کرینگے سندھ بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں اس غیر قانونی اقدام اور پاکستان بھر میں مختلف شخصیات کے فورھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف کل احتجاجی لانگ مارچ اپنے سفر کا آغاز کریگا جو کراچی وزیر اعلی ہاؤس پر اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کریگا