شیعہ علماء کونسل کے ساتھ حکومتی وفد کے مذاکرات لانگ مارچ ختم مطالبات منظور
شیعہ علماء کونسل کے ساتھ حکومتی وفد کے مذاکرات لانگ مارچ ختم مطالبات منظور
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کی جانب سے عزاداران امام حسینؑ پر محرم الحرام سے تاحال درج بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے کیسز کےخلاف سکھر تاوزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ کے خاتمے کااعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے وفد کے ساتھ لانگ مارچ کمیٹی کے اراکین کے کامیاب مزاکرات اور تمام مطالبات کی منظوری کے بعد نوری آباد کے مقام پر علامہ ناظرتقوی نے لانگ مارچ کے پر امن اختتام کا اعلان کردیا۔
نوری آباد کے مقام پر شیعہ علماءکونسل کے رہنماؤں علامہ ناظرتقوی، علامہ شبیر میثمی علامہ ریاض حسین الحسینی،علامہ اسد اقبال زیدی اور دیگر سے تفصیلی مزاکرات کیئے اور ان کے تمام مطالبات کا بغور جائزہ لینے کے بعد باقائدہ اعلان کیا کہ محرم الحرام سے لیکر چہلم امام حسینؑ اور ایام فاطمیہ ؑ کی مجالس پر قائم ہونے والے تمام مقدمات کو فوری واپس لے لیا جائے گا جبکہ شیڈول فور کے کیسز کے خاتمے کیلئے19فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ براہ راست ملاقات طے کرلی گئی۔