• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

ملک بھر میں آٹھ محرم کے جلوس اختتام پذیر

جعفریہ پریس- محرم الحرام کے سلسلے میں ملک بھر میں آٹھ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ عزاداران سید الشہدا کی یاد میں ماتم کررہے ہیں اور کربلا والوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، کئی شہروں میں فوج کا گشت بھی جاری ہے۔
یوم عاشور قریب آتے ہی ماتم داری اور مجالس کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ آج کا دن حضرت عباس علمدار کی قربانی سے منسوب ہے۔ ملک بھر میں آج آٹھ محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹھویں محرم الحرام کے جلوس عزا برآمد ہوکراختتام پذیر ہوئے ۔ اسلام آباد میں نواسہ رسول امام حسین اور ان کے جاں نثاروں کی یاد میں آٹھویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ جامعتہ المرتضی جی نائن سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ امام صادق پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر عزاداران سید الشہدا کی یاد میں ماتم داری اور کربلا والوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
راولپنڈی میں بھی آٹھویں محرم کے علم اور جھولے کے جلوس بیکری چوک اور ڈھوک رتہ سے برآمد ہوئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں کو جلوس کے مقامات اور گزر گاہ پر تعینات کیا گیا ہے۔
کراچی کے بھی تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں اس مناسبت سے ماتمی جلوس بھی برآمد ہوئے جبکہ اس سلسلہ کا مرکزی جلوس انجمن سادات امروہہ کی جانب سے نشتر پارک سے برآمد ہوا ، جو ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی اور امام بارگاہ علی رضا، ایمپریس مارکیٹ ریگل چوک، تبت سینٹر، لائٹ ہاؤس اور تاور سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ، جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا  اور  5 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی، ایم اے جناح روڈ کے اطراف واقعہ اونچی عمارتوں پر خصوصی اسنائپرز تعینات کی گئیں اس کے علاوہ جلوس کے تمام راستوں کی فضائی نگرانی بھی  جاری رہی ۔
لاہور میں ذوالجناح کا مرکزی جلوس اندرون موری گیٹ میں امام بارگاہ دربار حسین سے برآمد ہوا اور نماز مغرب کے بعد پام اسٹریٹ میں امام بارگاہ بیت الرضا پہنچ کر ختم ہوگا۔ جلوس کے راستے ميں دودھ اور پانی کی سبيليوں کے علاوہ لنگر کا بھی اہتمام کيا گيا تها ۔
تلہ گنگ میں مرکزی جلوس حسینی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حیدری امام بارگاہ پر ختم ہوا۔ سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ فوجی جوان بھی تعینات کئے گئے تهے۔
پشاور میں مرکزی جلوس سہ پہر امام بارگاہ سید نجف علی شاہ  چوک ناصرخان سے برآمد ہوکر اسی مقام پر ختم ہوا۔ محرم الحرام ميں ہنگو ميں امن و امان کے لئے سخت سيکيورٹی انتظامات کيے گئے ہيں۔ داخلی اور خارجی راستوں کو سيل کرکے پاک افواج ،فرنٹيئر کور ،پوليس ،فرنٹيئر کانسٹيبلری کے اہلکار تعينات کئے گئے ہیں۔