• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

اسلامی تحریک خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کو نسل ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار کا انعقاد

جعفریہ پریس – اسلامی تحریک خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کو نسل ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ مشتاق جدون تھے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر، اسسٹنٹ کمشنر عرفان اللہ مروت،زاہد محب اللہ ، سید عابد شاہ، فقیر شیر محمد،ڈاکٹر محمود، عنایت عادل کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ ،علماء کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سر زمین فلسطین پر صہیونی ریاست کے غیر قانونی اور ناجائز قبضہ اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کیا اور کہا کہ تمام مسلمانوں کو اکٹھا ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چائیے۔اسرائیل کی غزہ پر حالیہ بربریت نے اس بھیٹریا صفت رژیم کے حقیقی چہرہ کو دنیا والوں پر آشکار کر دیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کچھ مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے ایسے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کرنے میں مصروف ہیں جنہیں عام انسان بھی قبول نہیں کر سکتا۔
اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علا مہ محمد رمضان توقیرنے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم القدس یوم اللہ ہے اور اس یوم کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے طور پر منایا جائے گا اور قائد محترم کے حکم کے مطابق پورے پاکستان کی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعۃ الوادع کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔جس میں تمام مسلمانوں کو بلا تفریق شرکت کر نی چاہیے۔ 
پروگرام کے اختتام پر افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔تمام مکاتب فکرکے مسلمانوں نے ایک ہی دستر خوان پر روزہ افطار کیا۔