• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

شیعہ علما ء کونسل کا راستہ الہی راستہ ہے جس راستہ کا انتخاب شہیدعلامہ سید ضیاء الدین رضوی نے کیا اورشہادت تک اس تنظیم سے وابسطہ رہے

جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل گلگت آرگنائزنگ کمیٹی کی یونٹ سازی مہم جاری ، شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر شیخ مرزا علی سوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی شیخ سلطان صابری ، پریس سیکرٹری سید وقار حسین رضوی اور دیگر عہدداران نے تنظیم سازی مہم کے دوران محلہ نگرل کلاں کا دورہ کیا اس موقع پرمومنین کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ نظام ولایت کے سوا کسی دوسرے نظام میں اس حد تک توازن موجود نہیں کہ جو معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں معاشرتی حقوق فراہم کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بیداری کی تحریکوں میں نظام ولایت ممتاز اہمیت رکھتا ہے اور شیعہ علما ء کونسل پاکستان نظام ولایت کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جس نظرئے کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا تھا آج پاکستان اُس نظرئے سے بہت دور ہے ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل کرنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ نے قیام پاکستان سے لیکر ابتک ہمیشہ ہر مکتب فکر کے حقوق کا تحفظ چاہا ہے اور آج بھی ملک میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں ہے ۔ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علما ء کونسل گلگت بلتستان سید حسن شاہ کاظمی نے کہا کہ شیعہ علما ء کونسل کا راستہ الہی راستہ ہے جس راستہ کا انتخاب شہید قائد علامہ سید ضیاء الدین رضوی نے کیا اور شہادت تک اس تنظیم سے وابسطہ رہے اور قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی سے مربوط رہتے ہوئے اس علاقے میں نظام ولایت فقیہ کا پرچار کیا- آج ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم شہید کے اُس مشن کو جاری رکھیں۔ مومنین سے سید قائم علی شاہ کاظمی ، سید ابرار حسین اور دیگر نے خطاب کیا ۔ تنظیم سازی کے مرحلے میں علی داد میر کو صدر ، زوار زید اللہ نائب صدر اور اشتیاق احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا-