• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا حالیہ سانحات کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

 جعفریہ پریس – مساجد و امام بارگاہوں پر مسلسل دہشت گردی کے حملوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملک گیر یوم احتجاج، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ خود کش حملوں کے ذریعے ملت تشیع کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، ملکی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں ملت جعفریہ نے یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا۔ اس موقع پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد، بورے والا، عارف والا، حید رآباد، شکارپور، خیرپور میرس،سیالکوٹ، گجرات، ہنگو،پارا چنار، مظفر آباد، گلگت، سکردوسمیت دیگر شہروں میں جمعہ اجتماعات میں قراردادہائے مذمت، احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ خطبات جمعہ میں ”لبیک یا حسین ” کی صدائیں بلند ہوتی رہیں اور دہشت گرد ی کے خلاف اور آپریشن ضرب عضب کے حق میں نعرے بازی اور قراردادیں منظور کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ  چٹی ہٹیاں ، شکار پور اور پشاور کے سانحات نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہیں؟جبکہ انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے آغاز سے ہی ملت تشیع کے خلاف پے در پے ہونے والے دہشتگرد ی کے واقعات کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حالیہ سانحات سمیت تمام دہشتگردی کے واقعات اور اس کے پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لاکر زبانی جمع خرچ کی بجائے حکومت دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے تیار کردہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد مسلمانوں کے ایک اہم مکتبہ فکر اہل تشیع کے خلاف دہشتگردی کے پے در پے واقعات لمحہ فکریہ اور نیشنل ایکشن پلان پر کڑا سوالیہ نشان ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہروں میں چھپے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پورے ملک میں ضرب عضب شروع کیا جائے اور دہشت گردوں پر صحیح معنوں میں آہنی ہاتھ ڈالا جائے، حالیہ سانحات کے بعد شہداء کے لواحقین کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت اور مختلف مقامات پر مظاہروں میں بھی شر کت کی۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں کے ذریعے ملت تشیع کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے،ملکی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دہشتگردوں کو تختہ دارر پر لٹکائے جانے کے عمل کو تیز کیا جائے اور ملک میں امن قائم کرنے کے لئے تکفیری سوچ اور دہشتگرد بنانے والے مدارس کو بند کیا جائے تاکہ جب تک دہشت گرد تیار کرنے والی فیکٹریاں بند نہیں ہونگیں اس وقت تک ملک میں امن قائم کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل جو عناصر پاکستان بنانے کے مخالف تھے آج وہی ٹولہ پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ پاکستان شیعہ سنی نے ملکر بنایا اور اب بھی اس ملک میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں قوم متحد ہے اورا پنے ملک کی بقا کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یگی۔
دریں اثنا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کا واحد حل یہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دائرہ کارکو ملک بھر میں پھیلایا جائے اور دہشت گردوں ان کے سرپرستوں اور ان کے سہولت کاروں کو بلاتاخیر تختہ دار تک پہنچایا جائے۔