جعفریہ پریس جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۱ تا ۳ مارچ ملتان کے مختلف علاقوں :جامعہ فاطمۃ الزھراؑ ء شیعہ میانی ملتان ، قذافی چوک قیصر آباد یونٹ ،جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پیراں غائب ، محلہ جھک اندرون پاک گیٹ ، وی آئی پی کالونی سورج میانی ملتان کے دورہ جات کئے اور تنظیمی نشستوں اور سمینارز میں شرکت و خطاب کیا ۔اپنے دوہ جات میں انھوں نے کہا کہ دینی مدارس کی طالبات ہمارا سرمایہ افتخار ہیں یہ معلمات بن کر قوم کی روحانی تربیت کرتی ہیں اسی طرح کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات دیگر علوم پہ دسترس حاصل کر کے ملت تشیع کے استحکام کا باعث بنتی ہیں، بحکم قائد محترم وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والی خواہران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان سے استفادہ حاصل کیا جائے اور دختران ملت جعفریہ کی تربیت و کردارسازی کرتے ہوئے ان کو زینبی کردار ادا کرنے لے لئے تیار کیا جائے۔
مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجعیہ زھرا علوی اور ڈویژنل آرگنائزر ملتان مہک رباب کے ہمراہ علامہ سید تقی شاہ صاحب سے ملاقات کی اورانھیں جے ایس او طالبات پاکستان کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے رہنمائی لی ،علامہ صاحب نے تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤ ں کا اظھار کیا۔
- غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
- نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
- قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
- اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
- رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
- علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
- علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
- حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
- علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد