• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

سیکرٹری تعلیم ذیشان حیدر کی سربراہی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی سے ملاقات

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری تعلیم ذیشان حیدر کی سربراہی میں راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری ایجوکیشن جے ایس او پاکستان نے مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ مثبت انداز میں کام کو آگے بڑھایا جائے۔ تنقیدی پہلو ؤں کو بھی انتہائی مثبت انداز سے حل کیا جائے اور تنظیمی فعالیت کو بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو آگے لایا جائے اور اُن کی تعلیم و تربیت کو اولین ذمہ داری سمجھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تعلیمی پالیسی کو بہتر انداز مرتب کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں طلباء تک اپنی دسترس کو مزید بڑھایا جائے۔ ہر قوم و ملت کی ترقی میں تعلیم ہی سب سے اہم ہوتی ہے اور نوجوان ہی اُس ترقی کا سبب بنتے ہیں جے ایس او ایک مذہبی و قومی جماعت کا شعبہ ہے جس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ طلباء کو اکٹھا کیا جائے تا کہ درپیش مسائل کو مِل کر حل کیا جائے اس وقت ملک میں جاری بحرانوں میں تعلیمی بحران بھی سب سے اہم ہے اگر ہم اُس پر قابو پاکر ایک پڑھی لکھی ٹیم بناتے ہیں تو باقی بحران آسانی سے خود باخود حل ہو جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے جے ایس اور کی کراکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جے ایس او کے نوجوان بہت محنت کر رہے ہیں اور کہا کہ جے ایس او کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور انشاء اللہ ہمارا بھرپور تعاون جے ایس او کے ساتھ جاری رہے گا۔
وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری یونس رضا عسکری، صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی بھمبھرو، ڈویژنل صدر راولپنڈی عبداللہ رضا اور ڈویژنل صدر گلگت مدثر رضا شامل تھے۔