• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

سانحہ صفورا پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا، قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کراچی میں سانحہ صفورہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار، سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا، عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مطالبہ جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ کے غم میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جن کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بدھ کے روز کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب اسماعیلی برادری کی بس پر دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ نے ایک مرتبہ پھر قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے،سانحہ کے بعد سانحہ رونما ہو رہا ہے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور قاتلوں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ، یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ صفورا کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک گیر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ خیبرسے کراچی تک پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے اور انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوںنے غمزدہ خاندانو ں سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔