• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

صوبوں کے مابین علماء کرام و ذاکرین کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کے اعلانات غیر آئینی ،غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،شیعہ علماء کونسل

عزاداری پر کوئی قدغن قابل قبول نہیں، مذہبی آزادی آئین پاکستان نے دی ہے، علامہ عارف واحدی
صوبوں کے مابین علماء کرام و ذاکرین کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کے اعلانات غیر آئینی ،غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ ملک میں ہر مذہب و مسلک کو اپنی عبادات کا پورا حق حاصل ہے،اس تناظر میں عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرینگے، فرقہ واریت پھیلانے والے پاکستا ن اور اسلام کے دشمن ہیں، ملکی استحکام اور اُمہ کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے، انتہاء پسندی و دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی دوران ایام محرم نواسہ رسول ؐ ،جگر گوشہ بتول ؑ امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام غم تما م مسلمان شیعہ سنی ملکر مناتے ہیں اور مظلوم کربلا سید الشہداء کی مجالس و جلوس میں شریک ہوتے ہیں۔امسال پنجاب حکومت و صوبائی انتظامیہ کی جانب سے صوبوں کے مابین علماء کرام و ذاکرین عظام کے داخلے پر بلاجواز پابندی لگانے کے اعلانا ت غیر آئینی، غیر قانونی ، اور بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انتظامیہ ضابطہ اخلاق کی آڑ میں غیر آئینی، غیر قانونی ، اور کوئی نئی چیز سامنے نہ لائیں جس سے پنجاب کا پُرامن ماحول خراب ہو ،ہم نے پہلے بھی اتحاد و وحدت کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے عملی طور پر دوسرے مکاتب فکر اور انتظامیہ کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انتظامی امور میں معاونت کی اور اب بھی کر رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دے نہ کہ سیکورٹی انتظامات اور امن برقرار رکھنے کا بہانہ بنا کر عزاداری پر بے جا رکاٹیں لگا کرعوام کو مشکل میں ڈالنے سمیت پنجاب کے پرامن ماحول کو خراب کرئے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عارف واحدی نے مختلف علاقوں سے آئے علماء کرام اور کارکنوں کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ شرپسند عناصر عزاداری سید الشہداء کے خلاف پراپیگنڈاکرتے ہیں حالانکہ مجلس و عزاداری کسی مسلک کے خلاف نہیں بلکہ یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے جو جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عزاداری سید الشہداء پر کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی عبادات اپنے طریقے سے ادا کرنے کی پوری آزادی ہے اور اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی کیونکہ مذہبی آزادی آئین پاکستان نے دی ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اتحاد امت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں ۔