جعفریہ پریس ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اسٹائن مایر کے تہران کے دوروں سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمنی ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن حکام ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگرایرانی حکام کے دورہ جرمنی کے منتظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here