رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد حفاظتی رکاوٹیں عبور کر کے بیلجیئم کے انسٹی آف کرمنالوجی کی عمارت کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کے اندر بم پھینکا۔ اس رپورٹ کے مطابق بم کے دھماکے میں عمارت کو کافی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیلیجئم کے اٹارنی جنرل نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے اس کو ایک مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیلجیئم کی پولیس اور فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کی تردید کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برسلز ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سیکورٹی الرٹ کی سطح بڑھا دی گئی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں بتیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here