عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترک وزیر خارجہ کی بغداد میں موجودگی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک فورسز موصل میں کسی بھی قسم کی غلطی کے ارتکاب سے باز رہیں انہوں نے مزید کہا کہ ترک افواج کو اب واپس اپنے ملک چلے جانا چاہئے کیونکہ ہمیں کسی بھی آپریشن میں انکی ضرورت نہیں ہے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے پڑوسی ملکوں کو چاہئے کہ وہ داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سمجھیں جبکہ اس خطرے کے خاتمے کے لئے بغداد تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فورسز کی تیزی سے موصل میں پیشقدمی، مزید کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد

عراق کے وزیر اعظم نے موصل میں اپنے ملک کی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی موصل میں مکمل کامیابی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ موصل میں دہشت گردوں کی ناکامی کی بناء پر اس بات کا خدشہ پایا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے عراق کے مختلف شہروں میں حملے کئے جا سکتے ہیں۔

مزید جانئیے: عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ ترک صدر نے موصل آپریشن میں افواج بھجوانے کا اعلان کیا تھا لیکن عراقی صدر نے کئی بار ترید کی ہے کہ انہیں ترکی فورسز کی کسی بھی آپریشن میں ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here