اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازعے کے دوران بہتر گھنٹے کی جنگ بندی جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔

اسماعیل ولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ انھیں یمن میں فریقین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یمن :سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 160افراد جاں بحق

اسماعیل ولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ انھیں یمن میں فریقین نے جنگ بندی کے لیے متفقہ شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کا یقین دلایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انیس اکتوبر کی رات کو شروع ہونے والی 72 گھنٹے کی اس جنگ بندی میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

خصوصی ایلچی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے ایک جنازہ گاہ پر کیے جانے والے فضائی حملے میں ایک سو چالیس افراد جاں بحق ہو گیے تھے۔

مزید جانئیے: امریکہ اور برطانیہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امریکہ، برطانیہ اور اقوامِ متحدہ کے ایلچی یمن میں فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here