وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے عوام کی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف سے بینک آف چائنا کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے بینکنگ سیکٹر میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کی آزمودہ دوستی باہمی اصولوں اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہے دونوں ملکوں کے تعلقات مختلف شعبوں میں ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیںپاکستان کے بینکنگ کے شعبے کی تعریف کرتے ہوئے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کا مالیاتی شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو پر کشش مواقع فراہم کرر ہا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے پاکستان اور خطے کےعوام کو بے پناہ معاشی فوائد حاصل ہو ں گے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سمیت کئی وفاقی وزرا شریک تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here