یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف اسکول کے بچوں کا احتجاجی مظاہرہ
یمن کے اسکولی طلبا نے احتجاجی مظاہرے کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے-

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں اسکولی طلبا اور طالبات نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی –

مظاہروں کے شرکا نے پچھلے دنوں صنعا میں مجلس ترحیم پر آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملوں کی مذمت کی اور حملے کے ذمہ داروں کو سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا –

یمن کے اسکولی بچوں نے یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور جرائم پر بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سعودی دشمن کے جرائم کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا –

مظاہرے کے شرکا نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کے جانبدارانہ رویّے پر بھی تنقید کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بحران کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرے –

ادھر صوبہ الحدیدہ کے قبائل نے بھی ایک اجلاس کے دوران امریکی سامراج کا مقابلہ کرنےکی ضرورت پر زوردیا – الحدیدہ کے قبائل نے صنعا میں مجلس ترحیم پر سعود ی عرب کے لڑاکاطیاروں کی وحشیانہ بمباری کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اس قتل عام کے ذمہ داروں سے بدلہ لے کر رہیں گے –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here