اٹلی کےوسطی علاقوں میں زلزلے کے دو شدید جھٹکے
اٹلی کے وسطی علاقوں میں زلزلے کے دو شدید جھٹکوں سے متعددعمارتوں کو نقصان پہنچنا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق صوبہ میسراتا میں آنے والےپہلے جھٹکے کی شدت پانچ عشاریہ پانچ شدت تھی جس کے دو گھنٹے بعد چھ عشاریہ ایک شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔زلزلے سےمتعدد افراد زخمی ہوئےتاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔متاثرہ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت تمام وسطی علاقوں میں محسوس کئےگئے۔متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد سے بجلی نہیں ہے جبکہ بعض تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ۔اٹلی کےجنوبی علاقےمیں چوبیس اگست کو بھی چھ عشاریہ دوشدت کا زلزلہ آیا تھا جس سےدو سو اٹھانوے افراد ہلاک ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here