قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد الثانی انتقال کرگئے
قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد الثانی انتقال کرگئے ۔انکی عمر چوراسی برس تھی۔ مرحوم انیس سو بہتر سے انیس پچانوے تک قطر کے امیر رہے ۔ قطر حکومت نے شیخ خلیفہ بن حماد الثانی کےانتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔مرحوم قطر کے موجودہ امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دادا تھے۔