انتخابات سے قبل دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈانلڈٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن دونوں کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہےاوردونوں نے گزشتہ روز فلوریڈا، پنسلوینیا اور وسکونسن کے دورے بھی کیے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق دونوں امیدواروں کے پوائنٹس تقریبا برابر ہیں اوران کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here