The Iraqi army has reportedly launched an operation to liberate Mosul, the capital of the northern province of Nineveh, which has long served as the main Daesh stronghold.

شمالی عراق کے شہر موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کامیابی سے جاری ہےاور صوبہ نینوا کے ساٹھ فی صد کے قریب علاقے کو آزاد کرا لیا گیا ہے،ادھر عراقی حکومت نے آپریشن کا تیسرا اہم مرحلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوان، مختلف سیکٹروں سے موصل کی جانب پشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فورسز نے جنوب مشرقی سیکٹر کی جانب سے پیشقدمی کرتے ہوئے چورانوے نواحی بستیوں کو آزاد کرالیا ہے اور شہر سے صرف چار کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات ہوگئے ہیں۔جنوبی سیکٹر سے پیشقدمی کرنے والی عراقی فوج، حمام العیل سے آگے نکل گئی ہیں اور اس نے قبر العبد نامی دیہات کو آزاد کرنے کے بعد موصل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے انتہائی قریب اپنی پوزیشنیں مستحکم کرلی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here